میپکو فرائض میں غفلت پرایس ڈی او معطل

  میپکو فرائض میں غفلت پرایس ڈی او معطل

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو رانا محمد ایوب نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ایس ڈی او کو معطل کرنے اور دو افسران کو اضافی ذمہ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

داریاں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سب ڈویڑنل آفیسر (جی سی)جی ایس سی میپکو بہاولپور افتخاراحمد کو معطل کرکے میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایکسین (جی سی) ڈویڑن جی ایس سی میپکو ملتان ملک محمد عارف وینس کو ایکسین (ٹی اینڈ جی) جی ایس سی کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ ایس ڈی او (ٹی ایل سی) سب ڈویڑن ملتان غلام محی الدین کوسب ڈویڑنل آفیسر (جی سی)جی ایس سی میپکو بہاولپورکی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -