ڈاکوؤں کی پولیس ٹیم پرفائرنگ، مقابلہ،2زیر حراست ملزم ہلاک

May 06, 2020


ملتان (نیوز رپورٹر) تھانہ صدر جلالپور پیروالا کے علاقے ملہیہ والا کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس پرفائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں زیر حراست پولیس 2 ملزمان طارق نون اور طفیل عرف طفیلا میوء اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ملزمان کو رابری کے مقدمہ میں برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملہیہ والا کے قریب ان کے 5 سے 6 مسلح ساتھیوں 2 موٹر سائیکل 125 نے زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دوران فائرنگ زیر حراست ملزمان بھاگ نکلے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا فائرنگ رکی تو گاڑی کی لائٹ میں دیکھا کہ حملہ کرنے والے ملزمان اپنے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں لے جا رہے ہیں۔ جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ آگے جا کر دیکھا تو پولیس حراست سے بھاگنے والے ملزمان طارق نون اور طفیلا میوء شدید زخمی حالت میں پڑے تھے جن کے لیے ریسکیو 1122 کو بلوایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے ملزمان اقدام قتل، رابری اور ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ اور ایس پی صدر ڈویڑن راؤ نعیم شاہد موقع پر روانہ ہوئے۔ اس حوالے سے مزید کارروائی پولیس کی جا رہی ہے۔
فائرنگ

مزیدخبریں