دمے کاعالمی دن، نشترمیں آگاہی کے حوالے سے تقریب نہ ریلی، مریضوں کیلئے صرف گائیڈ لائن،ڈاکٹر ز سے مشورے کی ہدایت

May 06, 2020


ملتان(نمائندہ خصوصی)ورلڈ ایستھما ڈے آکر گزر گیا سرکاری طور کر کسی آگاہی تقریب کا انعقاد نہ ہو سکاتفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کے پہلے ہفتے کے منگل کو ورلڈ ایستھما ڈے کے طور پر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

منایا گیا تاہم کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سرکاری سطح پر کوئی آگاہی تقریب منعقد نہیں کی جا سکی،تاہم اس حوالے سے ماہر امراض سینہ نشتر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر عمران شریف انصاری نے کورونا اور ایستھما کے حوالے سے ایک ہدایت نامی جاری کیا جس کے مطابق ان کا کہنا تھا ابھی تک Asthma اور کورونا کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے لیکن کیونکہ Asthma(دمہ) ایک Chronic بیماری ہے اور پاکستان میں جہاں Long Term Oral Steroids دینا عام بات ہے اس کیوجہ سے ہمارے Asthmatics یقینی طور پر Immunocompromised گروپ ہے اور ماضی میں فلو اور SARS سے متاثر ہونیکی وجہ سے بھی Asthmatics کو Highly Vulnerable گروپ کے طور پر دیکھنا چاہئیے. اور احتیاط بہت ضروری ہے.ڈاکٹر عمران شریف انصاری کا کہنا تھا کہ شہری کوشش کریں ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر نہ کریں،اور Asthmatics کیلئیے 2 میٹر سماجی فاصلہ قائم کرنا ضروری ہے،اگر لاک ڈاون ختم بھی ہوجائے تب بھیPandemic کے دوران Asthmatics گھر سے کام کرنے کی کوشش کریں،اپنی رہائش گاہ کی صفائی اور ہاتھوں کی صفائی, دمہ کے مریضوں کیلئے لازمی ہے،اپنا کنٹرولر انہیلر ہرگز نہ چھوڑیں،اس کے چھوڑنے سے آپکو دمہ کا دورہ پڑ سکتا ہے اور کورونا کی وبا کے دوران ہسپتال مریض کیلئے ریڈ زون ہے، دمہ کا دورہ ہر مریض کیلئے الگ الگ وجوہات کی بناء ہوسکتا ہے جیسا کہ کچھ لوگوں کو آجکل گندم کی کٹائی , جبکہ کچھ کو مِٹی, آلودگی, دھواں, خوشبو مختلف کھانے کی کی اشیاء سے الرجی ہوتی ہے تو ایسی تمام جگہوں اور اشیاء سے پرہیز ضروری ہے،دمہ اور کورونا کی علامات ملتی جلتی ہیں, اسلئیے مریض کا کنسلٹنٹ کیساتھ رابطے میں رہنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں