اسلامیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام قرآت اورنعت خوانی کے آن لائن مقابلے، سٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت

  اسلامیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام قرآت اورنعت خوانی کے آن لائن مقابلے، ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) قرأت اینڈ نعت سوسائٹی اورمیڈیا سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام قرأت اور نعت خوانی کے آن(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

لائن مقابلوں میں طلبہ وطالبات بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر ڈویژن بہاول پور کے مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبہ وطالبات کے لیے حسنِ قرأت اور خوانی کے آن لائن مقابلے علیحدہ علیحدہ منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ ان مقابلوں کا مقصد ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں طلبہ وطالبات میں دینی جذبہ بیدار کرنا اور اُن کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ طلبہ وطالبات وٹس ایپ اور ای میل ذرائع سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔طلباء کی کارکردگی کو حُسنِ کلام، ادائیگی، تلفظ اور لہجے کے اعتبار سے جانچا جائے گا اور بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کی قرأت اور نعت کو یونیورسٹی یو ٹیوب چینل پر پیش کیا جائے گا۔ ان طلباء کو مختلف تقریبات اور ٹی وی چینل پر بھی قرأت اور نعت خوانی کے لیے نامزد کیا جائیگا۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -