محکمہ لوکل گورنمنٹ، ٹینڈرپول ہونے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان، کمشنر ڈیرہ کو ذ مہ داروں کیخلاف درخواست، خامیوں کی نشاندہی

  محکمہ لوکل گورنمنٹ، ٹینڈرپول ہونے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان، کمشنر ڈیرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ٹینڈر پول کیے جانے سے سرکاری خزانے کو 30کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ہوا ہے۔تحصیل کوٹ ادوکے رہائشی معراج خالد لاڑنے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ٹینڈر جو کہ 27 اپریل کو جاری کیے گئے اور2 مئی کو ٹینڈر وصول کیے گئے ان ٹینڈروں کا کام فیکٹری میں بیٹھ کر کیا گیا،معراج خالد نے الزام عائد کیا کہ سیاسی دباؤ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے 5 فیصد پول پرچی ڈلوائی چند منصوبے جو کے ٹھیکے داروں نے آپس میں مقابلہ کیا اور 23 فیصد کم ریٹ پر ٹینڈر کے کام حاصل کیے یہ تمام کام تقریبا ایک ارب روپے مالیت کے ہیں جن کے اخبار ٹینڈر اشتہار بھی ہو چکے ہیں، معراج خالد نے کہا کہ اگران سب ٹینڈر پر قانون کے سرہوتاتو کرواتا تو یہ سب ریٹ 20 فیصد سے 25 فیصد کم آتے جس میں گورنمنٹ کو کم از کم 30کروڑ کا فائدہ ہوتا،جس کاموں کے ریٹ 5فیصدسے کم ہے ان کو کینسل کیا جائے اور دوبارہ ری ٹینڈر کرائے جائیں تاکہ گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہو سکے۔
ٹینڈر