44مشتبہ افراد کے رپورٹس منفی آنے کے بعد لکی مروت کورونا فری قرار

44مشتبہ افراد کے رپورٹس منفی آنے کے بعد لکی مروت کورونا فری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرا ئے نورنگ (نما ئندہ پا کستان) کو رونا وائر س کے 44 مشتبہ افراد کے رپورٹس منفی آنے کے بعد لکی مروت کورونا فری قرار دید یا گیا اس سلسلے میں فوکل پر سن ڈاکٹر ہد ایت اللہ نے میڈ یا کے نما ئندو ں کو تفصیلات دیتے ہو ئے بتا یا کہ گذ شتہ دنو ں کورو نا وائر س کے 44 مشتبہ افراد کے نمو نے ٹیسٹ کے لئے لیبا رٹری بجھوائے گئے جن میں آیسو لیشن وارڈ میں مو جود کورونا کے دو مر یضو ں کے سیمپل بھی شامل تھے ان کا مز ید کہنا تھا کہ جن مشتبہ افراد کے نمو نے بجھوا ئے گئے تھے اُن کے رزلٹ منفی آگئے اور لکی مروت میں ایک با ر پھر کورو نا مر یضو ں کی تعداد صفر ہو گئی خیا ل رہے کہ لکی مروت میں آٹھوں کے آٹھوں مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں وائرس سے متاثرہ افراد میں تبلیغی جماعت کے ساتھی اور باہر کے ممالک سے آئے ہوئے افراد شامل ہیں۔