صوابی، مغوی بازیاب 2 اغواء کار گرفتار

صوابی، مغوی بازیاب 2 اغواء کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)اُتلہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مغوی بلال کو بازیاب کر کے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکر لیا۔ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ اتلہ ناظم خان کی کامیاب کاروائی مغوی بلال ولد سید احمد شاہ بازیاب اور اغوائکار سید عمیر شاہ اور محمد باسط گرفتار واردات میں استعمال ہونے والے کلاشنکوف اور بندوق 12 بور بھی برآمدکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کچھ دنوں پہلے مدعی مقدمہ سید احمد شاہ نے پسر خود بلال کی اغوائیگی کی دعویداری برخلاف ملزمان سید عمیر شاہ ولد خالد شاہ سکنہ گھباسنی اور محمد باسط ولد خان محمد سکنہ اچھیلی کرکے اور وجہ عناد ''چند یوم قبل مغوی اور ملزمان کے مابین زبانی تکرار بتایا'' جو مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج ہوکر جسمیں باضابطہ طور پر تفتیش شروع کی گئی۔ ڈی پی او صوابی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپا،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخارعلی کی قیادت میں اور ایس ایچ او سب انسپکٹر اُتلہ ناظم خان اور تفتیشی افسر و دیگر نفری پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ میں پتہ برداری کرکے و دیگر انفارمیشن پر مغوی بلال کو بازیاب کرکے ملزمان سید عمیر شاہ ساکن گھباسنی کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ17 عدد کارتوس اور ملزم محمد باسط سکنہ اچھیلی کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سیایک عدد بندوق 12 بور بمعہ کارتوس برآمدکی گئی۔