مہمند،دو مریضوں میں کورنا وائرس کی تصدیق
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند میں مزید دو کورونا مریضوں کی تصدیق۔ 10 کا ٹسٹ ریزلٹ منفی آیا۔ راولپنڈی سے مشتبہ مریض کے تعاقب میں پولیس اہلکار کا نتیجہ بھی مثبت آیا۔ گاڑی میں سوار تمام افراد کو آئیسولیٹ کر کے ٹیسٹ لئے گئے۔ ڈی ایچ او تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں کورونا وائرس کے 12 مشتبہ کیسز مزید دو افراد کا ریزلٹ مثبت آیا جس سے ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہمند ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے بتایا کہ ضلع مہمند میں دونئے کیسز میں ایک مقامی پولیس اہلکار اور ایک راولپنڈی سے گھر آنے والا جوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی سے بھاگ کر ضلع مہمند کے رہائش کورونا کے مریض اپنے علاقے آنے والے تھے جس پر مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے فلائنگ کوچ میں سوار افراد کو پولیس اہلکار کی نگرانی میں غلنئی لائے۔ جس کے بعد کوچ میں تمام افراد کو قرنطین کر کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجوا دیئے۔ منگل کے رو ز تمام 12 مشتبہ کیسز میں 10 کا نتیجہ منفی اور ایک جوان اور لانے والے ایک پولیس اہلکار کا ٹیسٹ ریزلٹ مثبت آیا۔ ڈی ایچ او محمد حیات آفریدی نے بتایا کہ ضلع مہمند میں اب تک 40 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ جس میں 7 کا ریزلٹ مثبت اور 32 کا منفی آیا ہے۔ ایک مریض کا ریزلٹ آنا باقی ہے۔ جبکہ 15 اپریل کو ضلع مہمند کا ایک کورونا مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔ اور کورونا کے شکار چار مریض مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے سماجی دوری اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔