کورونا وائرس کا مزید 10ہیلتھ کیئر ور کرز پر وار، متاثر ہ طبی عملے کی تعداد 519تک پہنچ گئی   

کورونا وائرس کا مزید 10ہیلتھ کیئر ور کرز پر وار، متاثر ہ طبی عملے کی تعداد ...

  

اسلام آباد(این این آئی) کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پرحملے جاری، مزید10ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوگئے،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 519 تک پہنچ گئی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 273 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد 75 ہے، طبی عملے کے 171 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،میڈیکل سے وابستہ 130 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔

کرونا/طبی عملہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -