تخت بھائی کے تمام کمرشل بنکوں میں عوام کا زبردست رش 

 تخت بھائی کے تمام کمرشل بنکوں میں عوام کا زبردست رش 

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)  تخت بھائی کے تمام کمرشل بنکوں میں عوام کا زبردست رش بنکوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگے ہوئے ہیں نہ کوئی حفاظتی تدابیر اپنائی جاتی ہے اور نہ ماسک یا سینٹائزر کا کوئی بندوبست ہیں تمام صارفین کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں حکومت کے تمام تر بلند بانگ دعوے سماجی دوری اور حفاظتی اقدمات کھوے کھاتے ڈال دئیے تفصیلات کے مطابق تخت بھائی سٹی کے علاوہ شیرگڑھ اور لوندخوڑمیں تمام کمرشل بنکوں کے سامنے عوام کا زبردست رش نظر میں ارہا ہے لمبے لمبے قطاروں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام دھوپ میں کھڑے ہیں کسی بھی بنک نے حفاظتی اقدامات کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے بنکوں کے سامنے نہ سینٹائزر ہے اور نہ گیٹ بنایا گیا جس سے کرونا وائرس کو پھیلانے کا شدید خطرات لا حق ہو سکتے ہیں تخت بھائی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنکوں کے اوقات کار تبدیل کیا جائے اور بنکوں کے سامنے سینٹائزر گیٹ نصب کیا جائے تاکہ صارفین اور بنک عملہ اس موذی مرض سے بچ سکے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -