باجوڑ اور باڑہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے اندرونی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیر پاؤ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے ٹرانسپورٹ کمیٹی باجوڑ کیساتھ ایک نشست کیا جس میں ڈیزل و پٹرول کے قیمتوں میں کمی کی تناسب سے باجوڑ کے اندرون کرایہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کمیٹی کیساتھ باہمی صلاح و مشورہ سے باجوڑ کے اندرونی کرایہ جات پر نظر ثانی کی اور اس میں کمی کرکے نیا کرایہ نامہ باقاعدہ طور پر جاری کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔اے سی خار اور اے سی ناوگئی نے تمام فیلڈ سٹاف کو نیا کرایہ نامہ کے نفاذ کے بارے میں ہدایات جاری کئے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
باڑہ (نمائندہ پاکستان) باڑہ ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان کا بڑا اعلان پیٹرول کمی کے ساتھ ہر سٹاف کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا۔ جتنا بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی گی ہم کرائے مزید کم کردینگے۔ ان خیالات کا اظہار باڑہ ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان نے متفقہ طور پر اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق باڑہ کے تمام ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ جس طرح پیٹرول کے قیمتوں میں کمی آئی اسطرح ہم نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی گی اتنا ہی باڑہ کے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دینگے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور عوام کی اس مشکل میں خدمت جاری رکھے گے۔ ہر سٹاپ کے کرایوں میں کمی کا لیسٹ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیگا۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ اڈوں کے مشران ساجد خان، محمد عارف اور حاجی صاحب سمیت دیگر موجود تھے۔