ضلع صوابی میں کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ

      ضلع صوابی میں کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ اور ایک ہی دن میں سات مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو منتقل ہو گئے۔ ڈی سی صوابی شاہد محمود نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ دنیا بھر میں وبائی شکل اختیار کرنے والا کورونا وائرس کسی کو بھی ہوسکتا ہے اور سب کے لئے خطرہ ہے۔لیکن ان لوگوں کو کورونا وائرس سے خطرہ زیادہ ہے جو کہ ضیعف ہیں یا جنھیں پہلے سے صحت کے مسائل ہیں۔ اسی طر ح سے ضلع صوابی میں بھی اب تک کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہے جبکہ اس میں سے 16 افراد پہلے صحت یاب ہو چکے تھے جبکہ سات افراد آج صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ان سات افراد کی ہسٹری بیرون ملک کی ہے۔اوریہ سارے افراد ضلع صوابی کے مختلف ہسپتالوں میں آئسولیٹ تھے۔جس میں سے ماجد علی ولد شاہ ولی سکنہ باجاتحصیل ٹوپی، ضیاء ولد شاہ رحمان تحصیل صوابی، ظفر علی ولد مختار علی سکنہ سلیم خان تحصیل صوابی، فرمان علی ولد گل محمد سکنہ صوابی خاص، سجاد علی ولد رحیم زادہ سکنہ سلیم خان تحصیل صوابی، صغیر حسین ولد رنگین خان سکنہ مرغز تحصیل صوابی اور آیاز ولد بختیار خان سکنہ کرنل شیر کلے تحصیل رزڑ کارزلٹ نیگیٹو آنے پر آج اپنے، اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ حکومتی احکامات پر آئسولیٹ کئے گئے تمام حضرات کے کھانے، پینے کا متواتر اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو وہ جلد از جلد صحت یاب ہوسکے۔