چھ بینک منیجرز کو ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے اور رش لگانے پر نوٹس جاری

چھ بینک منیجرز کو ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے اور رش لگانے پر نوٹس جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے صدر کے علاقے میں چھ بینک منیجرز کو حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے اور رش لگانے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ صدر کے علاقوں میں بینکوں میں عوام کا رش لگ جاتا ہے اور باہر بھی عوام کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے علاقہ مجسٹریٹ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ)گلشن آرا نے صدر کے علاقے میں مختلف بینکوں کا معائنہ کیا اور بینکوں کے اندر اور باہر عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر چھ بینک منیجرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ ان بینک منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے بینکوں میں رش نہ بنائیں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل کریں اور عوام کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنائیں اور بینکوں میں سینیٹائزر اور سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں بصور ت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -