ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
پشاور(کرا ئم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، خصوصی میٹنگ میں سٹی ڈویژن میں ہونے والے جرائم اور تفتیش کا جائزہ لیا گیا جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق اور ایس پی سٹی محمد شعیب سمیت ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے سنگین جرائم کی بیخ کنی، منشیات فروشوں، قمار بازوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی سمیت کرونا وائرس کی بابت حکومتی احکامات پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزاد کوکب فاروق، ایس پی سٹی محمد شعیب اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے اقدامات اور کرونا وائرس کی بابت حکومتی احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے جرائم کی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے منشیات خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے سمیت عوامی شکایات کے بروقت ازالہ اور تھانہ آنے والے سائلین کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے میٹنگ کے دوران پولیس افسران کو معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے سمیت کرونا وائرس کے خاتمے اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔