آغہ میر جانی شاہ کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن‘7 افراد گرفتار

May 06, 2020


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ہے، آپریشن میں پاک آرمی، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیم سمیت مقامی پولیس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا جس کے دوران 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا یے، گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین عدد رائفل، 7 عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا ہے، ڈی ایس ڈی سبرب احتراز خان کی نگرانی میں ہونے والے سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمران الدین،پاک آرمی کے جوانوں، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا، جس کے دوران ملزمان بابر ولد فقیر محمد، سعاز محمد ولد دین محمد، رحمت اللہ ولد عبد اللہ جان، معین اللہ ولد خماس، ناصر ولد ماصل، الف جان ولد خان گل اور شاہ جہان ولد خان گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین عدد رائفل، 7 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں