حکومت ادویات بنانے والی کمپنیوں کے تحفظات دور کرے، سپریم کورٹ

حکومت ادویات بنانے والی کمپنیوں کے تحفظات دور کرے، سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کیس میں نجی ادویات ساز کمپنیوں کی اپیل پر اٹارنی جنرل،ڈریپ سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل نجی کمپنی نے کہاکہ ڈریپ نے ہمیں سنے بغیر ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا سرکولر جاری کیا۔وکیل نے کہاکہ 2019 میں ادویات کی قیمتیں 30 فیصد کم کر دی گئیں،سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔وکیل نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ ہی آخری فورم ہے جہاں اپیل دائر کی۔وکیل نے کہاکہ 2015 کی ڈرگ پالیسی سپریم کورٹ متنازعہ قرار دے چکی،ڈریپ نے 2018 میں نئی پالیسی بنا کے قیمتوں میں اچانک کمی کا حکم دے دیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ سپریم کورٹ ڈریپ کو ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم نہیں دے سکتی،ادویات بنانے والی کمپنیوں کے تحفظات حکومت کو دور کرنے چاہئیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ