صحافت کو ملک وقوم کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے،ظاہر شاہ

صحافت کو ملک وقوم کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے،ظاہر شاہ

  

رستم(تحصیل رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافتی اہمیت کے پیش نظر صحافت کو ملک و قوم کا ہمیشہ چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے۔ صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے اپنی نجی لائف سیاسی سماجی اور مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہمیشہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافتی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دی ہیں۔ با اثر افراد کے خلاف مظلوم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کیا، ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے دہشتگردی اور ملک دشمن قوتوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کیا آج کے دن عالمی صحافی برادری اپنے بہادر صحافتی سپوتوں کو جنہوں نے حقائق کی تلاش اور حقائق کو منظر عام پر لا کر جام شہادت نوش کیا ان کو یوم صحافت کے موقع پر سلام پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی شہدا کی خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ صحافت کے عالمی دن پر یہ عہد کریں کہ ملک خداداد کی پاسبانی اور غریبوں مسکینوں مظلوموں کی داد رسی کیلئے بے لوث آواز اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے..

مزید :

پشاورصفحہ آخر -