پبی، نوشہرہ پولیس کی بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کیخلاف کامیاب کارروائی

پبی، نوشہرہ پولیس کی بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کیخلاف کامیاب کارروائی

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)نوشہرہ پولیس کی بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کیخلاف کامیاب کارروائی۔ دو ملزمان سرغنہ بمعہ خاتون گرفتار۔موٹرکار برآمد 29 اپریل2020 کو نہاز علی ساکن مردان نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے موٹر کار پر ٹیکسی چلا کر اپنے گھر بار چلاتا ہے۔آج مردان سے تین نامعلوم کسان نے جن میں ایک عورت تھی نے مجھے نوشہرہ جانے کا کہا۔دو ہزار روپے کرایہ پر ہماری بات بنی۔نوشہرہ کینٹ بائی پاس پر پہنچ کر انہوں نے گاڑی سائیڈ پر کھڑی کرنے کا کہا۔جوں ہی میں نے کار روکی انہوں نے مجھے مارا پیٹا اور کار چھین کر لے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او عنایت علی امجد ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس کی اس سراغ رساں ٹیم نے تفتیش کو آگے بڑھایا اور تفتیش کے جدید ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے پولیس نے قلیل وقت میں ملزمان کا کھوج لگایا.گروہ کے دو ارکان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے کاشف ساکن مرہٹی اور مسماۃ (ن) کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے چھینی گئی موٹرکار برآمد کر لی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -