چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 3ججز کی عدالتیں عارضی طور پر بند

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 3ججز کی عدالتیں عارضی طور پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سمیت 3جج صاحبان کی عدالتوں کو عارضی طور پر بند کردیاگیاہے جبکہ وہ تمام عدالتی عملہ جس کا پچھلے کچھ عرصے میں اس اہلکار کے ساتھ رابطہ رہا ہے کے کورونا ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں اور انہیں انڈرآبزرویشن رکھا گیا ہے۔متعلقہ افرادمیں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس قاسم علی خان،سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مسٹر جسٹس علی باقرنجفی کی عدالتوں کاعملہ شامل ہے،متعلقہ حکام کے مطابق ان تینوں جج صاحبان کی عدالتوں میں دو روز تک جراثیم کش سپرے ہوگاجس کے بعد انہیں 7مئی کو کھول دیا جائے گا۔
عدالتیں بند