پارا چنار،دھماکہ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی سرچنگ مکمل

پارا چنار،دھماکہ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی سرچنگ مکمل

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش خان کا کہنا ہے کہ مسجد و امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد جائے دھماکہ کو محاصرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ نے سرچنگ کا کام مکمل کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان نے بتایا کہ ضلع کرم کے علاقے شورکی جہاں بم دھماکے میں مسجد و امام بارگاہ کی عمارت شہید ہوگئی تھی پولیس نے پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں سرچنگ کا کام بھی مکمل کرلیا اور تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ڈی پی او محمد قریش کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شاہ فہد اور فورسز حکام کے ہمراہ جائے دھماکہ پر گئے اور پاراچنار ہسپتال میں زیر علاج دھماکے کی زخمی کی عیادت کی اور علاقے کے عمائدین کے ساتھ بھی میٹنگ اور پولیس کی تحقیقاتی عمل اور واقعے کے حوالے سے دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -