تھانہ لوند خوڑ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا

تھانہ لوند خوڑ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ لوند خوڑ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل برآمد، وجہ عناد تنازعہ مستورات۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 03-05-2020کو علاقہ تھانہ لوندخوڑ سنگہ میں افطاری کے بعد موٹر سائیکل سوار وقاص کو نا معلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جس کی رپورٹ مقتول کے بھائی فیاض خان ولد گل عمر سکنہ ضلع دیر اپر حال سنگہ لوندخوڑ کی مدعیت میں درج کی گئی، اس اندھے قتل کیس کا ڈی پی او سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم /ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل محمد بشیر یوسفزئی کی سربراہی میں ایس ایچ او لوند خوڑ ریاض خان اور تفتیشی افسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے 48گھنٹوں کے اندر اندر واردات میں ملوث ملزم محمد طیب سکنہ دوسہرہ چوک مردان تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا، ملزم نے دوران سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا جس نے پولیس کو وجہ عناد مستورات کا تنازعہ بتا یا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -