محکمہ اعلیٰ تعلیم میں 4 مرد پرنسپلز اور پروفیسرز کی تعیناتی وتبادلے

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں 4 مرد پرنسپلز اور پروفیسرز کی تعیناتی وتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)مجاز حکام نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے چار مرد پرنسپلز /پروفیسرز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گر یجویٹ کالج مردان کے پرنسپل پروفیسر محمد طارق جان(BS-20) کو تبدیل کر کے مذکورہ کالج میں بحیثیت پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ ڈگر ی کالج نمبر2مردان کے پرنسپل پروفیسر منظور علی (BS-20)کو تبدیل کرکے بحثیت پرنسپل GPGCمردان،جی ڈی سی گڑھی کپورہ مردان کے پرنسپل، پروفیسرمحمد ابرار(BS-20)کو تبدیل کرکے بحثیت پرنسپل جی ڈی سی نمبر2مردان اور GPGCمردان میں ریاضی کے پروفیسراعزاز علی(BS-20)کو تبدیل کر کے بحیثیت پرنسپل جی ڈی سی گڑھی کپورہ مردان انکی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخو ا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔