معروف رقاصہ کی قتل میں ملوث ملزمہ گرفتار

معروف رقاصہ کی قتل میں ملوث ملزمہ گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ خزانہ کے حدود میں بوری بند نعش مقتولہ معروف رقاصہ مسماۃ (نورین) عرف صبا گل کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل میں ملو ث ہونے کا انکشاف کر لیا ہے، جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہیتفصیلات کے مطابق مورخہ 13 اپریل 2020 کو تھانہ خزانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بند بوری میں ایک جوان العمر لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا،جس کی شناخت معروف رقاصہ نو رین عرف صبا گل دختر جمیل گل کے نام سے ہوئی،پولیس نے جمیل گل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل نجم الحسنین نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقتول کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر تعلق داروں کو بھی شامل تفتیش کیا، ان کے بیانات بھی قلمبند کئے، جس کے دوران تفتیشی ٹیم نے واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمہ مسماۃ (گل ناز) عرف شگفتہ زوجہ کامران علی کو گرفتار کر لیا،جاری تفتیش کے دوران مسماۃ (گل ناز) زوجہ کامران علی کے بیانات میں شکوک و شباب کی بنا پر مزید انٹاروگیٹ کرنے پر ملزمہ نے معروف رقاصہ نو رین عرف صبا گل کے قتل میں ملو ث ہونے کا انکشاف کیا ہے،جس نے واقعہ کو مستورات کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے، ملزمہ نے دوران تفتیش دیگر ساتھییوں کا نام بھی اگل دیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -