سرائے نورنگ،اقدام قتل کیس کے 2 ملزمان گرفتار
سرا ئے نورنگ (نما ئندہ پا کستان)تھانہ نورنگ فوری کاروائی کرتے ہوئے کوٹکہ پریڈ میں مستورات کے تنارعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مسماۃ (ک) کو زخمی کرنے والے دو نامزد ملزمان کوادھے گھنٹے اندر اندر گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا۔ اس سلسلے میں تھا نہ عصمت اللہ شہید نورنگ کے ایس ایچ او امیر خان نے میڈ یا کو بتا یا کہ تھانہ نورنگ کے حدود کوٹکہ پریڈ میں ملزمان مطیع اللہ، ہدایت اللہ اور عصمت اللہ نامی ملزمان نے مسماۃ (ک) کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کیا۔ پولیس نے وقوعہ کے پیش نظر فی الفور تھانہ نورنگ میں ملزمان کے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تاہم وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی نے سرکل نورنگ ڈی ایس پی اقبال مہمنداور تھانہ ایس ایچ او ہمراہ پی اے ایس ائی نوید نواز اور پولیس پارٹی کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ہدایات کئے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیموں نے سرچ کے دوران وقوعہ میں ملوث دو نامزد ملزمان مطیع اللہ، ہدایت اللہ کو ادھے گھنٹے کے اندرگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ضرب کلاشنکوف اور ایک ضرب پستول 30 بور معہ ایمونیشن برامد کرلیا ڈی ایس پی نورنگ کا کہنا تھا وقوعہ میں ملوث تیسرے نامزد ملزم عصمت اللہ کی گرفتاری کیلئے بھر پور کوشش جاری ہے بہت جلد تیسرا ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔