گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،اے اے سی ٹانک
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سختی سے نمٹا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹانک، تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل ڈپٹی کمشنرآفس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جسکی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹانک عبدالمتین نے کی، میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ماہ رمضان کیلئے خصوصی کمی لائی جائے تاکہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب عوام کو فائدہ مل سکے۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے تاکہ حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کا فائدہ براہ راست غریب عوام تک پہنچ سکے، واضح رہے کہ گراں فروشوں اور انتظامیہ کی گھٹ جوڑ سے ٹانک کیغریب عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے، جس کا اندازہ ضلعی انتظامیہ کو ماہ رمضان المبارک کے بارہ روزے گزرنے کے بعد مہنگائی کم کرنے کیلئے بلائی گئی میٹنگ اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے آٹھائے گئے اقدامات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔