مہمند، سردار عارف وزیر کے قتل کیخلاف پی ٹی ایم کا جلسہ

مہمند، سردار عارف وزیر کے قتل کیخلاف پی ٹی ایم کا جلسہ

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، سردار عارف وزیر قتل کے خلاف پشتون تحفظ مومنٹ کا احتجاجی جلسہ۔ رمضان کے بابرکت ماہ میں اُن کا قتل قابل آفسوس ہے۔ ہم مزید پشتون قم کی سروں پر ڈالر نہیں لینے دینگے۔ ہم امن کے پیروکار ہے۔ مہمند نوجوانوں کی بھر پور سپورٹ پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتون تحفظ مومنٹ کراچی کور کمیٹی کے ممبر ذاہد خان صافی، مراد خان افغان، الانور صافی، حبیب اللہ و دیگر نے مہمند پریس کلب غلنئی کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چترال سے لیکر وزیرستان تک تمام پشتون ایک جسم کے مانند ہے اور ہم امن کے پیرو کار ہے اور مزید اپنے علاقے میں بد امنی نہیں چاہتے ہم رمضان کے مقدس مہینے میں سردار عارف وزیر کا بہیمانہ قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ریاست سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ پشتون کی سرزمین میں مزید خوب خرابے سے گریز کریں۔ کیونکہ ایک گھر سے 18 جنازے نکلنا ہمارے لئے مزید برداشت سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پشتون قوم بیدار ہو چکی ہے۔ اور وہ اپنے علاقے میں تعلیم، صحت اور روزگار چاہتے ہیں اور پر امن زندگی گزار رہے ہیں ہم سے امن نہ چھینا جائے۔ جو ظلم کریگا ہم اُن کے خلاف ہونگے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -