کراچی، پولیس کا گودام پر چھاپہ، 1ہزار کلو چھالیہ بر آمد، 6ملزم گرفتار

کراچی، پولیس کا گودام پر چھاپہ، 1ہزار کلو چھالیہ بر آمد، 6ملزم گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے ٹیکسائل مل کے گودام پر چھاپہ مار کر ایک ہزارکلو چھالیہ برآمدکر کے6 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نیوکراچی صنعتی ایریا یونس خٹک نے بتایاکہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر بارہ سی میں مقامی ٹیکسٹائل مل کے گودام میں بڑی تعداد میں چھالیہ کی بوریاں موجود ہیں جنھیں اسمگل کرنے کے لیے2گاڑیاں بھی گوادم میں کھڑی ہیں اس اطلاع پرانھوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسٹائل مل کے گودام پر چھاپہ مارکر چھالیہ کی326 بوریاں برآمدکرلیں جن مجموعی وزن ایک ہزارکلو گرام ہے جبکہ وہاں پر موجود 2گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔گودام میں موجود 6 ملزمان محمد حسنین، عدنان، ہارون، اکرام، جمال الدین اورعبدالہادی کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،انھوں نے مزید بتایاکہ ٹیکسٹائل مل کا مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -