کراچی، تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی، تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا جبکہ ناصر حسین شاہ نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پی فوری تیار کر لی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے نیا اتحاد تشکیل دے دیا، تاجروں کے نئے اتحاد کا پہلا اجلاس صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں رکھا گیا، اجلاس میں تمام اضلاع سے تاجروں کی مختلف تنظیموں الائنس اور ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔نئے اتحاد سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے اتفاق رائے اور مطالبے کے تحت پندرہ رمضان سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا،۔اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تاجروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تاجروں کو یقین دھانی کرائی کہ مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پی فوری تیار کر لی جائیں گی۔تاجر رہنما رضوان عرفان نے حکومت سے پندرہ رمضان تک مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی تصادم نہیں تاجر پریشان ہیں۔جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجر خودکشیاں کر رہے ہیں مزید خودکشیاں ہوئی تو مقدمات وزیراعلی ہاس کے خلاف درج کروائیں گے جبکہ شرجیل گوپالانی نے کہا تھا کہ کہ آن لائن کی ہماری عوام عادی نہیں ہے اور صرف 15 فیصد لوگوں کو فائدہ ہوا، کاروبار بند رہنے سے بجلی،گیس اور دیگر سرکاری واجبات ادا نہیں کر سکیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -