پارا چنار، امام مسجد بم دھماکہ میں شہید، موذن زخمی

پارا چنار، امام مسجد بم دھماکہ میں شہید، موذن زخمی

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے علاقہ شورکی میں دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ کو بم دھماکے سے شھید کر دیا دھماکے سے موذن شدید زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ شورکی جو کہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے نامعلوم دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ میں بم نصب کیا تھا جوکہ صبح آذان کے وقت ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس سے مسجد و امام بارگاہ مکمل طور پر شھید جبکہ موذن شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارچنار پہنچا دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک ہے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسجد کو بطور امام بارگاہ اور ماسک سکول بھی استعمال کر رہے تھے ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری،سینٹر سجاد طوری،انجمن حسینیہ کے سیکڑی حاجی سردار حسین اور تحریک حسینی کے رہنما علامہ یوسف حسین نے مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اورحکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلی سطی پر تحقیقات کا مطالبہ کیا رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ضلع کرم میں فورسز کی قربانیوں اور عمائدین کی کوششوں سے امن قائم ہو گیا ہے دہشت گرد اس قسم کوششوں سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -