وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی نامزگیوں کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی نامزگیوں کی منظوری دے ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ریفارمز ایکٹ 2015کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی نامزگیوں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ ادارے کے سفارش کردہ چار افراد کی تقرریاں میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کیلئے بحیثیت ممبران بورڈ آف گورننس کی ہیں۔ یہ تقرریاں فور ی طور پر تین برسوں کیلئے کی گئی ہے۔ مذکورہ تقرر شدہ افراد میں میجر جنرل ریٹائرڈ محمد صلاح الدین قاسم ایچ آئی (ایم)، ڈاکٹر ندیم خاور، محمد صبور سیٹھی اور پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ظفر درانی شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -