بوریوالا،تیز رفتار آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، 4افراد جاں بحق، 3زخمی 

بوریوالا،تیز رفتار آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، 4افراد جاں بحق، ...

  

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پاکپتن روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر،خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق،تین زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا گیا،آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن روڑ پر مانہ موڑ کے قریب عارف والا کی جانب سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر حادثہ میں خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا آئل ٹینکر بورے والا کی طرف آ رہا تھا جبکہ آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،جاں بحق ہونے والے افراد میں تین کی شناخت یامین ولد اللہ دتہ،ثقلین ولد عبدالمالک اور سجاد ولد غلام مصطفےٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک جاں بحق خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی زخمیوں میں حلیمہ بی بی،عبدالستار اور محمد وقار شامل ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 رکشہ کو ٹکر

مزید :

صفحہ آخر -