نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کو طلب کرلیا

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورورپورٹ)نیب سکھر نے اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار دینے سے متعلق کیس میں نثاکھوڑو کو آج (بدھ) طلب کرلیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ میں گندم خردبرد ہونے کے کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو پر وزیر خوراک سندھ کی حیثیت سے اربوں روپے کی گندم ادھار پر فلور ملز کو دینے کا الزام ہے، اسی معاملے کی تحقیقات کے لئے پی پی رہنما کو کل طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -