سندھ میں میڈیا ہاؤسزکے واجبات کو ملازمین کی نوکری کے تحفظ سے مشروط کر دیا،ناصر شاہ

سندھ میں میڈیا ہاؤسزکے واجبات کو ملازمین کی نوکری کے تحفظ سے مشروط کر ...

  

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، ہاؤسنگ ٹا ؤن پلاننگ، مذہبی امور، جنگلات اور وائلڈ لائف سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزمیڈیا سپورٹ پروگرام شروع کیا ہوا ہے۔ جس میں میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگی بھی کافی عرصہ سے دینا شروع کی ہوئی ہے۔ لیکن ہم اس کو اس بات سے مشروط کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ملازمت کا تحفظ کریں گے اور کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا اور پالیسی کے تحت انکی تنخواہوں کی ادائیگی بھی جاری رہے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس پر مکمل قانون سازی بھی ہورہی لیکن ہم نے میڈیا کے اداروں کو کہا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ملازمین کی ملازمت کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں صحافی برادری کا پورا احساس ہے کہ وہ بہت کام کررہے ہیں اور ان کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس طرح ہم ڈاکٹر ز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسی طرح ہم صحافی برادری کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل صورتحال میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -