اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار دینے کا کیس،نیب نے نثار کھوڑو کو آج طلب کرلیا

اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار دینے کا کیس،نیب نے نثار کھوڑو کو آج طلب ...

  

سکھر (آئی این پی) نیب سکھر نے اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار دینے سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو (آج) بدھ کو طلب کرلیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ میں گندم خردبرد ہونے کے کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو (آج) بدھ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو پر وزیر خوراک سندھ کی حیثیت سے اربوں روپے کی گندم ادھار پر فلور ملز کو دینے کا الزام ہے، اسی معاملے کی تحقیقات کے لئے پی پی رہنما کو(آج) بدھ طلب کیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو

مزید :

صفحہ آخر -