کراچی میں کرونا سے متاثر میل نرس جاں بحق

کراچی میں کرونا سے متاثر میل نرس جاں بحق
کراچی میں کرونا سے متاثر میل نرس جاں بحق

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا وائرس میں مبتلا میل نرس زندگی کی بازی ہار گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا نرس جان کی بازی ہار گیا، نعمان کی عمر تیس سال تھی، وہ کرونا وائرس کا شکار تھے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق نرس نعمان ان ہیلتھ ورکرزمیں شامل تھے جوکرونا کیخلاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ینگ نرسز ایوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کلیری کا کہنا ہے کہ وائے ڈی اے کو اپنی نرسز پر فخر ہے کہ وہ اس عالمی وبا میں فرنٹ لائن ہیروز کے طور پر اپنی زندگی کا خیال کیے بغیر ملک اور قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے پہلا نرس جاں بحق ہوا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹر فرقان جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -