پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی،  اب تک کتنے لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں؟

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی،  اب تک کتنے لوگ ...
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی،  اب تک کتنے لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بدھ کے روز پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23   ہزار 214  ہوگئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں    544   افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 664     کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 23   ہزار 214   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 18  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  544   ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 6  ہزار  281    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔    ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 10    ہزار 178    لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 32   ہزار 582  ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ  سندھ کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک 8  ہزار 640   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ  پنجاب کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب  میں اب تک  8 ہزار 420  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  3  ہزار 712   ، بلوچستان میں ایک ہزار 495    ، اسلام آباد میں  485 ،  گلگت بلتستان میں  386   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 76  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد    37     لاکھ 88       ہزار 7     ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 61      ہزار 901       ہوگئی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں  12   لاکھ   76      ہزار  930      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں   12   لاکھ    46      ہزار 462     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  53   ہزار 682   ، اٹلی میں 2 لاکھ  14    ہزار 457  ، برطانیہ میں  2 لاکھ  1    ہزار 101  ،   فرانس میں ایک لاکھ 70    ہزار  551   ، جرمنی میں ایک لاکھ  67    ہزار 372  ، روس میں ایک لاکھ 65  ہزار 929 ،  ترکی میں ایک لاکھ 31  ہزار  744 ، برازیل میں ایک لاکھ  21  ہزار 600     اور ایران میں  1 لاکھ 1   ہزار 650    افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   73     ہزار 234      تک پہنچ گئی ہے۔  برطانیہ میں  30   ہزار  76  ،  اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  29   ہزار 684،سپین میں 25 ہزار 857  ، فرانس میں  25  ہزار  531  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -