لاڑکانہ ،بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کرونا سے جاں بحق

لاڑکانہ ،بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کرونا سے جاں بحق

  

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دو روز قبل نومولود کو جنم دینے والی کرونا مریضہ انتقال کرگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید ویمن ہسپتال میں زیر علاج کرونا کی مریضہ جاں بحق ہوگئی، مدئجی کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔

شیخ زید ویمن ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز سمیت عملے کے 5 افراد کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اورہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -کورونا وائرس -