پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ آئندہ سماعت پر طلب

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ آئندہ سماعت پر طلب
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ آئندہ سماعت پر طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ اگر قیصر امین بٹ پیش نہ ہوئے تو ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی ،سب رجسٹرارعزیز بھٹی ٹاﺅن نے پیراگون سوسائٹی کی رجسٹریوں کاریکارڈ پیش کردیا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیاکہ پراسیکیوشن نے گواہوں کو عدالت میں پیش کیا ،پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالتی حکم پر گواہان کمرہ عداتل میں موجود ہیں ۔

جونیئروکیل نے کہاکہ خواجہ برادران کے سینئر وکلا عدالت میں موجود نہیں ہیں ،وکیل نے استدعا کی کہ سینئروکلا کی موجودگی میں بیان قلمبند کیا جائے، عدالت نے کہاکہ قانون کے مطابق جب گواہ موجودہوںتب عدالت بیان قلمبند کر سکتی ہے ،احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے وکیل کی استدعا مستردکردی۔

وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی گئی،میڈیکل رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ قیصر امین بٹ دل کی بیماری کے باعث پی نہیں ہو سکتے ،احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ اگرقیصر امین بٹ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ،عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف کیس کی سماعت2 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -