شارجہ میں آسمان سے باتیں کرتی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

شارجہ میں آسمان سے باتیں کرتی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
شارجہ میں آسمان سے باتیں کرتی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں واقع بلند و بالا عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے نہ صرف عمارت بلکہ نیچے موجود کار لائنز بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق واقعہ شارجہ میں واقع اڑتالیس منزلہ ایبکو ٹاور میں مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب  نو بجے پیش آیا۔

  رپورٹ کے مطابق آگ دسویں منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے جبکہ کھڑکیوں کے شیشے زمین پر گرتے رہے جس سے وہاں موجود گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

شارجہ پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف آپریشنزعلی ابوالضودکا کہنا تھا کہ واقعہ میں نو افراد زخمی ہوئے جن میں سے سات افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو کو موقع پر طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔

علی ابوالضود کے مطابق عمارت میں مقیم دو سو پچاس خاندانوں کو متبادل مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈرونز کی مدد سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عمارت میں کوئی شخص باقی نہیں بچا۔

حکام کے مطابق احتیاطا قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیاہے۔