قومی ادارہ برائے اطفال میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق

قومی ادارہ برائے اطفال میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق
قومی ادارہ برائے اطفال میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ادارہ برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں واقع بچوں کے علاج کے سب سے بڑے ادارے این آئی سی ایچ میں بھی دو ڈاکٹرز میں کو وِڈ نائنٹین کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سندھ کے ڈاکٹر محبوب علی نوناری کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو بھی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔این آئی سی ایچ کے ایمرجنسی سیکشن کو بھی 1 گھنٹے کے لیے بند کر کے سپرے کیا گیا، ڈاکٹر محبوب کے مطابق قومی ادارہ برائے اطفال ایمرجنسی میں ڈس انفکشن سپرے ضروری ہو گیا تھا۔
دوسری طرف قومی ادارہ صحت اطفال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ این آئی سی ایچ کی ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں روزانہ جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے، جس کا مقصد ہسپتال کو جراثیم سے پاک رکھنا ہے، شعبوں کے سربراہ بھی صورت حال کا جائزہ لیتے رہتے ہیں، ہسپتال میں تمام ایس او پیز پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔