لاہور میں آج صبح صبح بارش لیکن شام کو کن شہروں میں برسات کاامکان ہے؟

لاہور میں آج صبح صبح بارش لیکن شام کو کن شہروں میں برسات کاامکان ہے؟
لاہور میں آج صبح صبح بارش لیکن شام کو کن شہروں میں برسات کاامکان ہے؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور اور گردونواح میں صبح صبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج شام کو بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم شام یا رات کو بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کو شام یا رات کے وقت اسلام آباد میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم خشک رہے گا۔

اسی طرح بدھ کے روز صوبہ  پنجاب ے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم (شام /رات )خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ ،حافظ آباد، گجرات، لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جمعرات کی بات کریں تو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔

آج  صوبہ کے پی کے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم چترال،مالاکنڈ،سوات،دیر،ہری پور،ایبٹ آباد ،مانسہر ہ، کوہستان ،پشاور،چارسدہ ،مردان اورصوابی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ جمعرات کو وہاں موسم خشک رہنے کااامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ ک اور جمعرات  کوگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں بھی آج اور کل بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بدھ اور جمعرات کو موسم خشک رہے گا۔

مزید :

ماحولیات -