لاک ڈائون میں کتنی نرمی کرنی ہے؟ حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا

لاک ڈائون میں کتنی نرمی کرنی ہے؟ حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا
لاک ڈائون میں کتنی نرمی کرنی ہے؟ حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈائون میں نرمی سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، لاک ڈائون میں نرمی اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق تجاویز مرتب کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرائےاعلیٰ، عسکری وسول اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزرا،معاونین خصوصی چیئرمین این ڈی ایم اے بھی شرکت کریں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کوروناوائرس کی موجودہ اور متوقع صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا ، لاک ڈائون نرمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -