کورونا وائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کتنے پیسے دے گا؟ اچھی خبر آ گئی

کورونا وائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کتنے پیسے دے گا؟ اچھی خبر آ گئی
کورونا وائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کتنے پیسے دے گا؟ اچھی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ50لاکھ ڈالردے گا، 20کروڑ ڈالر غریبوں کے تحفظ،ساڑھے 10کروڑڈالر صحت سہولیات کیلئے دیئے جائینگے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی میں میں کنسیپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت ہواجس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاﺅ ہنگ یانگ بھی شریک ہوئیں ،اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ساڑھے تیس کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی،ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر غریب اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے فراہم کرے گا،ساڑھے 10 کروڑ ڈالر صحت سے متعلق ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -