کورونا وائرس، پاکستان میں پٹرول سستا لیکن بھارت میں کتنا مہنگا کر دیا گیا؟ جان کر پاکستانی بھی دنگ رہ جائیں گے

کورونا وائرس، پاکستان میں پٹرول سستا لیکن بھارت میں کتنا مہنگا کر دیا گیا؟ ...
کورونا وائرس، پاکستان میں پٹرول سستا لیکن بھارت میں کتنا مہنگا کر دیا گیا؟ جان کر پاکستانی بھی دنگ رہ جائیں گے

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار بھارتی شہریوں کے لیے وبال بن گئی، پٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کے بجائے مزید مہنگی کردی۔عالمی مارکیٹ میں خام پٹرول کی قیمتیں نچلی سطح پر ہیں، اس کے باوجود مودی سرکار نے ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جو پاکستانی روپوں میں15 روپے کے برابر ہے۔

کورونا وائرس کے باعث عالمگیر سطح پر لاک ڈاﺅن اور پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باوجود بھارت میں ایک لٹر پٹرول پر ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 151 پاکستانی روپوں کے برابر ہوگئی ہے۔بھارت میں 7 روپے کے حالیہ اضافے کے بعد ڈیزل پاکستانی روپوں میں147 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -