پاکستان کی 5 آئل ریفائنریوں کو دو ماہ میں کتنا خسارہ ہوا؟
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ملک کی 5 آئل ریفائنریوں نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل ) کو 6 ماہ کے لئے موخر کرنے کی استدعا کی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق رواں سال مارچ اور اپریل دو ماہ کے عرصہ میں ریفائنریوں کا خسارہ 25 ارب 80 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔
جس میں اٹک ریفائنری کا 7 ارب 75 کروڑ 30 لاکھ، نیشنل ریفائنری کا 4 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ،پاکستان ریفائنری کا دو ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ، بائیکو کا 4 ارب 35 کروڑ 40 لاکھ اور پارکو کا 6 ارب 52 کروڑ روپے کے خسارے شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کو فراہم کردہ اپنی تفصیلات میں ان ریفائنریوں نے بھری خسارے سے خبردار کر تے ہو ئے بیل آﺅٹ پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔