سٹاک مارکیٹ سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

سٹاک مارکیٹ سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی
سٹاک مارکیٹ سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ سے آج کاروباری حلقوں کیلئے پریشان کن خبریں آرہی ہیں۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بازار حصص میں شدید مندی دکھائی دے رہی ہے۔ 

کاروبار کاآغاز 33ہزار 992 سے ہوا اور ابتدا میں اس میں بہتری کے آثار دکھائی دیے جس سے 100انڈیکس ٘میں 127پوائنٹس تک کااضافہ بھی ہوا .اس دوران 100 انڈیکس 34 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا تاہم یہ بہتری دیرپا نہ رہی اور چند ہی لمحوں میں 100انڈیکس زوال پذیر ہونا شروع ہوگیا اور  33,675.49 تک آگرا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس269پوائنٹس کی کمی سے33,723.54 پر آچکا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -