چیف جسٹس پاکستان کاڈاکٹر عائشہ کی پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار

چیف جسٹس پاکستان کاڈاکٹر عائشہ کی پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار
چیف جسٹس پاکستان کاڈاکٹر عائشہ کی پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدنے ڈاکٹر عائشہ کی پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کردیا،عدالت نے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈکیخلاف اپیل دوسرے بنچ میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وکیل صاحب آپ کی موکلہ ڈاکٹر عائشہ گڑبڑکر رہی ہیں ،ڈاکٹرعائشہ کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ڈاکٹر عائشہ باہر کہہ رہی ہیں عدالتوں سے یہ کرالوں گی وہ کرالوں گی ،مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا کیس کو کسی دوسرے بنچ میں مقرر کیا جائے،ڈاکٹر عائشہ نے کہاکہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ایساکچھ نہیں کہا عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -