ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی بلکہ کیا ہوا تھا ؟ انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی بلکہ کیا ہوا تھا ؟ ...
ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی بلکہ کیا ہوا تھا ؟ انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر فرقا ن کی وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث موت کے معاملے پر محکمہ صحت کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق ان کی موت کی وجہ وینٹی نہ ملنا نہیں ہے ، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری رپورٹ میں سول ہسپتال کے ڈاکٹر جگدیش غیر ذمہ داری کے مرتکب قرار پائے ہیں ، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر فرقان کی موت کے حوالے سے 14 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ، ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈاکٹر فرقان ہسپتال جانے سے انکار کرتے رہے ، اہل خانہ کے اصرار پر ڈاکٹر فرقان کیلئے ایمبولینس طلب کی گئی ، ڈاکٹرفرقان کو ایمبولینس سٹاف اور ڈاکٹرز نے بروقت مدد نہیں دی ۔
انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں غفلت پر ڈاکٹر جگدیش کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ، ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کی بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ،ڈاکٹر جگدیش نے حالت خراب ہونے کے باوجود مریضو کو دوسرے ہسپتال ریفر کیا ۔