احساس پروگرام کی 12 ہزار امدادی رقم کی وصولی کا میسج ن لیگی رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا لیکن پھر انہوں نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

احساس پروگرام کی 12 ہزار امدادی رقم کی وصولی کا میسج ن لیگی رہنما احسن اقبال ...
احساس پروگرام کی 12 ہزار امدادی رقم کی وصولی کا میسج ن لیگی رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا لیکن پھر انہوں نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

  

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال سے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں، اگر انہوں نے پہلے وصول کر لئے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں۔

احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں۔ انداز ہ کریں کیسے پیسے بانٹے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا ٹویٹر پر میسج دیکھ کر پاکستان کے شہری بھی حیران رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاون جاری ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ غریب محنت کش بے روزگار ہو گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے غریبوں محنت کشوں اور دیہاڑی دار افراد کی مالی امداد کیلئے احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے فی خاندان امداد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

احساس امداد پروگرام کے تحت جن افراد کو رقوم کی ادائیگی کرنا مقصود ہوتی ہے ان کو بذریعہ میسج آگاہ کر دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے قریبی احساس امداد سینٹر سے رقم وصول کر لیں۔

مزید :

قومی -