بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ،عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا،وزیراعظم عمران خان

بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ،عالمی برادری کو ...
بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ،عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں ،عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

 

وزیراعظم پاکستان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک مقامی اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف ہے،بھارت کنٹرول لائن پردراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں ،دراندازی کے حالیہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -